14 جولائی 2016 - 12:53
تھریسیا مے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم

برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسامے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئی ہیں، تھریسا مے برطانوی تاریخ کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسامے برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئی ہیں، تھریسا مے برطانوی تاریخ کی دوسری خاتون وزیر اعظم بنی ہیں۔ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ برطانوی وزیر اعظم بننے کے طریقہ کار کے مطابق ملکہ برطانیہ سے ملاقات کے لیےتھریسا مے بکنگھم پیلس پہنچیں، ملکہ برطانیہ نے ملاقات میں تھریسامے کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، ملکہ برطانیہ کی پیشکش قبول کرنے کے بعد ہاتھ ملاتے ہی تھریسامے برطانوی وزیراعظم بن گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169